حضرت پیر سید جیون علی شاہ بخاریؒ
پیر سید جیون علی شاہ بخاری ابن پیر سید لعل شاہ بخاری انیسویں صدی کے اوائل میں احمد نگر کے مقام پر ضلع چنیوٹ میں حسبی نسبی حسینی سادات کے بخاری خانوادہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت پیر سید شاہ دولت بخاری سخی سلطان درویشاں خیر ہمیشاں والی اچ رجوعہ سادات بخاری سے ہوتا ہوا حضرت شاہ صدر الدین راجن قتال بخاری جو کہ شاہ من سلطان سید احمد کبیر کے بیٹے اور مخدوم جہانیاں جہاں گشت سید جلال الدین حسین کے چھوٹے بھائی اور حضرت مخدوم سید شیر شاہ جلال الدین حیدر قطب کمال والی اچ شریف کے پوتے تھے۔
کم سنی میں ہی آپ سے بہت سے کشف و کرامات رونما ہوئے۔ عالم جوانی میں اپنے جد امجد حضرت پیر سید شاہ دولت بخاری کے باطنی حکم پر تبلیغ اسلام کے لئے اپنی آباہی جاگیر پیرسید لعل شاہ بخاری موضع چکبندی نزد رجوعہ سادات پر قیام پذیر ہوئے جو کہ اس وقت جنگل تھا اور مختلف اقسام کے سانپوں کی آماجگاہ تھا کو گلزار بنا دیا۔ یہاں پر آپ نے بر صغیر پاک و ہند کے عوام وخواص کو ظاہری و باطنی فیوض و برکات سے فیض یاب کیا۔
آپ کے والد پیر سید لعل شاہ ابن پیر سید احمد شاہ بخاری ولی کامل کا درجہ رکھتے تھے۔ اور ہند وسندھ میں مشہور و معروف ہستی تسلیم کئے جاتے تھے۔ آپ کے بڑے بھائی پیر سید شیخ عالم شاہ بخاری ، آپ کے چھوٹے بھائی پیر سید کرم شاہ بخاری، پیر سید محمد شاہ بخاری پیر سید احمد شاہ بخاریؒ ابن پیر سید لعل شاہ بخاری ہیں۔ آپ کے بھائی اپنے معاصرین میں خاص مقام رکھتے تھے۔ اور خداداد صلاحیتوں کے حامل تھے۔